Premium Content

پاکستان کے اندرونی معاملات میں دوسرے ممالک کو بیان دینے کی ضرورت نہیں: ترجمان دفترخارجہ

Print Friendly, PDF & Email

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ پاکستان کسی بھی غیر ملکی حکومت کےایسے ردعمل کو خوش آمدید نہیں کہتے جو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہو، دوسرے ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کی ضرورت نہیں۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کا باہمی سیاسی مشاورت کا 7 واں دور گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فریقین نے پاک ترک اسٹرٹیجک فریم ورک کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی پر جواب دہ بنایا جائے، پاکستان الاقصیٰ مسجد کی توہین کی مذمت کرتا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ڈوڈا میں 4 کشمیریوں کے قتل کی بھی مذمت کرتا ہے، اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے پروسیجرز مخصوص ہیں، ہم ایس سی او میں شرکت کے لیے ممالک کی تصدیق وصول کر رہے ہیں، فی الحال ایس سی او میں شرکت کی تصدیق کرنے والے ممالک کا نام دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے زائرین کے انتظامات سے متعلق عراقی حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos