Premium Content

پاکستان کل چاند پر پہلا قمری سیارہ بھیجے گا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: پاکستان اپنا پہلا قمری سیارہ 3 مئی کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

آئی کیوب لونر کے نام سے یہ مشن چین میں ہنان اسپیس لانچ سائٹ سے لانچ کیا جائے گا، جو پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تحقیق کے سلسلے میں تعاون کا ثبوت ہے۔

آئی کیوب-کیو جو کہ پاکستان کا لونر کیوب سیارہ ہے چینی چانگ ای 6 مشن پر ہوگا۔

رکن خلائی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی ڈاکٹر خرم خورشید نے سیارہ کے ڈیزائن اور ترقی کے بارے میں تفصیل سے بتایا، چین اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے ساتھ شراکت داری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں اعلان کیاکہ3 مئی بروز جمعہ، ٹھیک 12:50 بجے، پاکستان کا افتتاحی قمری مشن چین سے روانہ ہوگا جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

ڈاکڑ خرم خورشید خورشید نے مشن کے سائنسی مقاصد پر زور دیتے ہوئے وضاحت  کی کہ”آئی کیوب لونر چاند کی ہائی ریزولوشن تصاویر لینے کے لیے دو کیمروں سے لیس ہے۔ہمارا سیارہ چاند کے گرد چکر لگائے گا، تحقیقی مقاصد کے لیے قیمتی ڈیٹا اور تصاویر جمع کرے گا” ۔

انہوں نے چاند کی مٹی کو جمع کرنے کے لیے چاند پر ایک سیارہ اتارنے کے چین کے اہم منصوبے کا بھی انکشاف کیا۔

آئی کیوب کیو ، آئی ایس ٹی ،پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو، اور چین کی شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے۔ کیوب سیٹ کی ترقی میں آئی ایس ٹی کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے، جس نے 2013 میں اپنا پہلا کیوب سیٹ، آئی کیوب-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos