Premium Content

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے  بھارتی وزارت خارجہ  کے بیان کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم ای اے کا بیان پاکستان کو بدنام کرنے اور تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کے اخراج کو روکنے میں ناکامی اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کے بعد، بھارت پاکستان کو بدنام کرنے اور نشانہ بنانے کے لیے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو شدت سے استعمال کر رہا ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/in-our-foreign-affairs-as-in-our-domestic-life-the-truth-hurts-2/

ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے 2002 کے گجرات قتل عام کی حقیقتوں کو چھپانے کے لیے تخریب کاری اور دھاندلی کی کوشش کی ہے۔ بھارت نے بڑے  پیمانے پر قتل، عصمت دری اور لوٹ مار کے شرمناک جرائم کیے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا ماسٹر مائنڈ سزا سے بچا ہوا ہے اور اس وقت بھی بھارت میں اہم سرکاری عہدے پر فائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لفظ ہندوستان میں “زعفرانی دہشت گردوں” کے جرائم کو چھپا نہیں سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہندوؤں کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعت کے نظریے نے  

بھارت میں نفرت، تفرقہ بازی اور ہندوؤ ں کو سزاؤں سے بچانے جیسے ماحول کو پروان چڑھایا ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/muzahreen-par-tasadud-aqwam-e-mutaheda-ne-iran/

زہرا ممتاز کا کہنا تھا کہ  دہلی-لاہور سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مجرموں کی بریت، جس میں ہندوستانی سرزمین پر 40 پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے ہندو حمایت کا واضح ثبوت ہے۔، آر ایس ایس اور بی جے پی  کے جرائم بھارت میں انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہیں۔ مذہبی اقلیتوں کو دھمکانے اور شیطانیت کو ہندوستان بھر کی ریاستوں میں سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔

ترجمان نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیرقانی قبضہ کیا ہوا ہے اور آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردوں کو مالی معاونت بھی بھارت فراہم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مظلومیت کی فرضی داستان پیش کرتا ہے، بھارت خود مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہو کر جبر کا مرتکب ہے  اور جنوبی ایشیا میں دہشت گردوں کو مالی  معاونت فراہم کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos