Premium Content

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر 2023-25 ​​کی مدت کے لیے یونیسکو کی نائب سربراہی حاصل کر لی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر 2023-2025 کی مدت کے لیے یونیسکو کی نائب سربراہی حاصل کر لی ہے۔

یہ انتخابات پیرس میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 218ویں اجلاس میں منعقد ہوئے۔ 58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 ووٹ حاصل کیے جبکہ بھارت کے 18 ووٹ تھے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان اور یونیسکو کے تمام رکن ممالک کی زبردست حمایت اور پاکستان کی امیدواری پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو گہرے عزم، ساکھ، دیانتدارانہ بات چیت اور باہمی احترام کے ساتھ نبھائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ کثیرجہتی کے پرجوش حامی کے طور پر، پاکستان یونیسکو کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کو متحرک کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos