Premium Content

پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

Print Friendly, PDF & Email

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس،ملائکہ بخاری کے استعفے منظور کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/jin-arakeen-ny-tasali-karwai-un-k-asteefy-manzoor/

اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کی جانب سے محبوب شاہ، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عامر محمود کیانی، فیض الحسن، شوکت علی،  عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللہ، ملک کرامت کھوکھر، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، مخدوم خسرو بختیار، عبدالمجید خان، اسما قدیر، منورہ بی بی کے استعفےبھی منظور کیے گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفے منظوری کے بعد مزید کارروائی کے لیےالیکشن کمیشن کو بھجوا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/tehreek-e-insaf-k-34-arkan-aur-sheikh-rasheed/

اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی۔ اب تک مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 79 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 80 اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos