پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جس ملک کے پاس ایسی قوم ہو اور جس ملک کے پاس عمران خان جیسا لیڈر ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔انشاء اللہ کپتان ہمارے لیے آرہے ہیں اور ہم نے انکے لیے نکلنا ہے ۔ پاکستان کے لیے نکلنا ہے ۔ حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جس بڑی تعداد میں لوگ بالخصوص فیملیز آجکے اس احتجاج میں شریک ہو رہے ہیں اسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انشاء اللہ ہم عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی حاصل کرکے رہیں گے ۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ زخمی حالت میں بھی عمران خان اپنی قوم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیاب و کامران کرے ۔ آمین