Premium Content

پٹرولیم مصنوعات کےمعاملے پر روسی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر ماسکو سے وفد جنوری میں پاکستان پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/russia-ny-petrol-ki-padawar-band-krny-ki/

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریداری سے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک اور سیکر ٹری پٹرولیم شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق روسی وفد میں آن لائن روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/russia-ne-russi-tail-ki-qeemtun-ki-had-muqarar-krny/

دوران اجلاس روسی حکام نے انیس اور بیس جنوری کو تیل کی خریداری سے متعلق مزید بات چیت کے لیے پاکستان آمد کا عندیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ہونے والے انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos