وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کا سخت احتساب نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے یہ بات فلسطینی سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر اعظم نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کوامداد کی بلاروک ٹوک فراہمی یقینی بنائی جائے۔