ملک میں بڑھتے پولیو کیس

[post-views]

[post-views]

ملک میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیاجس کے بعد رواں سال پولیو کیس کی تعداد 23 ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال کا 23واں پولیو کیس کوہاٹ سے رپورٹ ہوا ہے، قومی ادارہ صحت میں انسداد پولیو لیبارٹری نے پولیو کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی 10 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا، یہ خیبر پختو نخوا سے سال  کا دوسرا اور ملک سے  23واں پولیو کیس ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے والدین سے تمام بچوں کی پولیو ویکس نیشن یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پولیو پروگرام نے رواں ماہ ملک کے 115 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا، مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 33 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos