آپریشن سندور کی حقیقت سامنے، پرتھوی راج چوہان کا بھارتی شکست کا اعتراف

[post-views]
[post-views]

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے ایک شاکنگ اعتراف کیا ہے کہ بھارت کو آپریشن سندور کے پہلے ہی دن فضائی جنگ میں مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پرتھوی راج چوہان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 7 مئی کو صرف آدھے گھنٹے کی مختصر فضائی لڑائی میں بھارتی جہاز مار گرائے گئے، اور اس کے بعد بھارتی ائیر فورس کے دیگر طیاروں کو مزید پرواز کرنے سے روک دیا گیا کیونکہ پاکستان ائیر فورس کے حملوں کا سنگین خطرہ موجود تھا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارت نے اس فضائی ناکامی کو چھپانے کے لیے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے جعلی اور نمائش نما مقابلے شروع کیے، تاکہ عوام اور سیاسی حلقوں کو اصل صورتحال کا پتہ نہ چل سکے۔

پرتھوی راج چوہان نے اپنے بیان پر سختی سے قائم رہنے کا اعلان کیا اور معافی مانگنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد بھارت میں سیاسی حلقوں اور میڈیا میں شدید ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ ان کے اس بیان نے ملک کی فوجی حکمت عملی اور سیاسی شفافیت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں، اور بھارتی عوام کے درمیان بحث و تنازع کو مزید بھڑکا دیا ہے۔

یہ واقعہ بھارت کے دفاعی دعووں کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے اور سیاسی تجزیہ کار اسے ملک کی اندرونی سیاست اور فوجی حکمت عملی میں بڑے تصادم کی مثال کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos