شریف عثمان ہادی کے قتل کے بعد بنگلا دیش میں بھارت مخالف مظاہرے

[post-views]
[post-views]

بنگلا دیش میں عوام نے بھارتی سرپرستی میں پھیلنے والی دہشت گردی اور اندرونی مداخلت کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی سرحد تک احتجاج کیا۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق پیٹراپول، جو بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا لینڈ پورٹ ہے، احتجاج کے باعث شدید الرٹ پر ہے۔

مظاہرین نے پیٹراپول کے نزدیک ’’نو مینز لینڈ‘‘ میں داخل ہو کر بھارت مخالف نعرے لگائے۔ نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد بیناپول پورٹ کے علاقے میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا اور ہندوستانی ٹرک ڈرائیوروں کے لیے خصوصی احتیاطی اقدامات کیے گئے۔ بنگلا دیش میں مظاہرین نے بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی چٹاگانگ رہائش گاہ کے باہر بھی بھرپور احتجاج کیا۔

سیاسی کارکن عثمان ہادی کو بھارتی فون نمبرز سے قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں، جس پر بنگلا دیش کی وزارتِ خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے لیے حوالے کیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں بھارت کی مداخلت، ریاستی دہشت گردی اور عدم استحکام پھیلانے کا طرزِ عمل پرانا ہے۔ بنگلا دیش کے عوام نے بھارتی سرپرستی میں ہونے والے قتل اور سازشوں کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک تیز کر دی ہے اور مظاہرین بھارت کی سفاکیت کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos