Premium Content

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا جائے گا، اکبر ایس بابر

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد : اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حوالے سے درخواست آنے والے دنوں میں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔

اس سے قبل بیرسٹر گوہر علی خان ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

عمر ایوب خان پارٹی کے جنرل سیکرٹری ،ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی صدر ، حلیم عادل شیخ سندھ ، علی امین گنڈا پور  خیبر پختوانخوا اور منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ سال جون میں ہونے والے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کوانتہائی قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos