پی ٹی آئی نے احتجاج میں ناکامی کے بعد کالج میں بچی کے ساتھ زیادتی کے مبینہ واقعے کا منصوبہ بنایا: مریم نواز

[post-views]
[post-views]

پی ٹی آئی نے احتجاج میں بار بار ناکامی کے بعد لاہور نجی کالج میں بچی کے ساتھ زیادتی کے مبینہ واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملزم نے جھوٹ پھیلایا اور طلبہ کو بھڑکایا،وعدے کے مطابق سازش میں ملوث کسی ملزم کو نہیں چھوڑیں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پراپیگنڈے نے معصوم لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو بری طرح متاثر کیا،وہ الزام لگایا گیا جو واقعہ کبھی پیش ہی نہیں آیا۔

سوشل میڈیا کےذریعے لوگوں کوگمراہ نہ کیاجائے ،انت شار کی سیاست ناکام ہونے کے بعد یہ منصوبہ بنایاگیا ،عوام کےتحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

بار بار احتجاج کی ناکامی کے بعد منصوبہ بنایاگیا،ملک میں ایس سی اوکانفرنس ہوئی جواچھی بات ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وفاق پر حملہ آور ہوئے،پنجاب کےلوگوں نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کو مسترد کیا۔

یہ ایس سی او کانفرنس سے پہلے دنیا کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ یہاں نہ آئیں،کوئی بھی سچا پاکستانی ملکی ترقی کے راستے میں نہیں آئے گا۔

پاکستان کا چہرہ اچھا دکھانا ہمارا فرض ہے ،کمزور شہادتوں کی بنیاد پرملزمان چھوٹ جاتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos