Premium Content

پی ٹی آئی کی لاہور میں ریلی ،انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار

Care Taker Government Punjab is obstructing the Entry of PTI Workers at Minar e Pakistan rally. It is a violation of article 16 read with other laws.
Print Friendly, PDF & Email

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا جبکہ پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کے اعلان پر اتوار کو ہر صورت ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے شام کو قوم سے خطاب میں لاہور سے ریلی نکالنے اور اس کی قیادت خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے اعلان کے بعد پارٹی قیادت کا زمان پارک میں اجلاس بھی ہوا جس میں ریلی کے انتظامات اور روٹ پر غور کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کیا جبکہ پی ٹی آئی نے بھی ہر صورت ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کو کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی جبکہ پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کر کے انہیں مشورہ دیا ہے کہ سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر ریلی کا انعقاد چند روز بعد کرلیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے دفعہ 144 ختم کردی ہے جس پر چیئرمین نے ریلی کا اعلان کیا جو ضرور نکلے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ قابل احترام ہے لیکن سیکورٹی خدشات بھی اہم ہیں۔

اُدھر پی ٹی آئی نے ریلی کے دو مجوزہ روٹ فائنل کر لیے جس سے انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا اور اجازت کے بعد حتمی روٹ پر ریلی نکالی جائے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پلان کردہ پہلے روٹ میں ریلی زمان پارک سے شروع ہوکر علامہ اقبال روڈ اور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی پھر وہاں سے برانڈتھ روڈ، بھٹی چوک سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ki-taqreer-par-pabandi-ka-notification/

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اگر پہلے مجوزہ روٹ کی اجازت نہ ملی تو پرانا روٹ ہی استعمال کریں گے، جس کے تحت ریلی زمان پارک سے فیروزپور روڈ اور پھر داتا دربار پہنچے گی۔

اُدھر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر کے رابطے کی تردید کردی جبکہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہار نے کہا کہ ہم سے ڈپٹی کمشنر نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ہم اپنی ریلی کی تیاریاں کر رہے ہیں، ہماری ریلی پروگرام کے مطابق نکلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ برانڈرتھ روڈ، سرکلر روڈ، شاہ عالم چوک سے ریلی لوہاری گیٹ چوک، اردو بازار چوک، بھاٹی گیٹ چوک سے داتا دربار چوک میں اختتام پذیر ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ریلی کے حوالے سے کہا کہ انقلاب آپ کی دہلیز پر ہے، عمران خان کی قیادت میں ظل شاہ سے یکجہتی اور جمہوریت کیلئے اپنے حقوق لینے کیلئے نکلیں اور اس فسطائی نظام کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos