Premium Content

پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ، اسلام آباد  کےفیصلے کو مسترد کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ، اسلام آباد  کےفیصلے کو مسترد کر دیاہے۔

تحریک انصاف نے فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کردیاہے۔ پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے  کہ فیصلہ اسلام آباد میں ہوا  اور پانچ منٹ میں گرفتاری لاہور میں ہوئی  نہ کسی منسٹری سے اجازت لی گئی  نہ کوئی وارنٹ جاری ہوا، وٹس ایپ فیصلہ ، وٹس ایپ وارنٹ اور جعلی گرفتاری کی گئی ہے ۔تحریک انصاف نے آج کے دن کو  یوم سیاہ قرار دیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ عجلت میں کیا گیا، قانونی ٹیم کی مشاروت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اُن کا مزید کہناتھا کہ فیصلے کے پیچھے سیاسی محرکات نظر آرہے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

عدالتی فیصلے پر اعتزاز احسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ”‏3 دن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے گی“۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کی گرفتاری پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا  مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ سے اُنہیں انصاف  اور ریلیف ملے گا اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اُنہیں جلد رہائی عطاء فرمائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔جج ہمایوں دلاور کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی تیاری شروع کر دی۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ”سزا یافتہ شخص پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا“۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے حفاظت کے پیش نظر مختلف راستے بند کر دیے ہیں، کینال روڈ، دھرمپورہ اور زمان پارک کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos