فضل الرحمان اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، حکومتی تجاویز پر تبادلہ خیال

[post-views]
[post-views]

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی تجاویز سے اتفاق نہیں کرتا۔ فرد واحد کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ حکومت چھپ کر ترمیم کر رہی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی تجاویز سے اتفاق نہیں کرتا اور ہم نے اپنی تجاویز حکومت کو دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرد واحد کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہوں اور اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کیا اور تعاون کی درخواست کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ترمیم کے حوالے سے مثبت جواب نہیں دیا تاہم سربراہ جے یو آئی نے ایک بار پھر فرد واحد کے لیے قانون سازی کو مسترد کر دیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos