پنجاب بھر کے کنٹریکٹ اساتذہ کا مستقلی کے لئے لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے۔
دھرنے میں سینکڑوں میل اور فی میل ٹیچرز کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح ہماری حکومتیں اساتذہ کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ دھرنے کے شرکاء نے جلد مستقلی کے لئے نعرے بازی کی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مستقلی تک انکا احتجاج جاری رہے گا۔
دھرنا سے مختلف ٹیچرز یونینز کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان نوجوانوں اساتذہ کو فوری ریگولر کیا جائے۔حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نوجوان اساتذہ کو مایوسی سے بچانے کے لیے انکی مستقلی انتہائی ضروری ہے۔رانا لیاقت
پنجاب اسمبلی سے ایکٹ میں ترمیم کے بعد بھی ان اساتذہ کو ریگولر نہ کرنا حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ آصف گوہر