لاہور: پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مخصوص نشستوں پر اسمبلی کا حصہ بننے والی 21 خواتین اور 3 ایم پی ایز سے حلف لیا۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے اجلاس کا وقت تبدیل کر کے (آج) جمعہ کی صبح 9 بجے کر دیا تھا۔ اجلاس اصل میں سہ پہر 3 بجے بلایا گیا تھا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے وقت تبدیل کرنے کی سمری جاری کیے جانے کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اجلاس بلایا۔
اپوزیشن کا احتجاج
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رانا آفتاب خان نے اجلاس کا وقت تبدیل کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت مخصوص نشستوں پر نامزد نئے ارکان کے حلف اٹھانے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی میں ہوں گے چاہے اجلاس فجر کے وقت بلایا جائے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں پر نامزد نئے اراکین اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔ان ارکان کے ووٹ 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈالے جائیں گے۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ارکان کی حلف برداری، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور پھر وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلایا گیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.






