پنجاب حکومت نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا۔ لائسنس کی فیس اب 5 سال کی بجائے ہر سال ادا کرنا ہوگی۔
لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے وصول کی جاتی تھی۔ نئے سال سے لرنر کی فیس 500 روپے وصول کی جائے گی۔
موٹرسائیکل لائسنس کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی۔ اب موٹرسائیکل لائسنس فیس ہر سال 500 روپے ادا کرنا ہو گی۔
موٹر سائیکل رکشہ لائسنس کی 5 سالہ فیس 550 سے بڑھا کر سالانہ 500 کردی گئی۔
موٹر کار، جیپ کی 5 سالہ فیس 950 سے بڑھا کر سالانہ 1800روپے کر دی گئی ہے۔
لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 950 تھی، اب 2000 روپے سالانہ ادا کرنا ہوگے۔ ہیوی ٹرانسپورٹ کی پانچ سالہ فیس 450 تھی، اب سالانہ 2000 روپے ہونگے۔
ٹریکٹر لائسنس کی 5 سالہ فیس 450 سے بڑھا کر، 1000 روپے سالانہ کر دی گئی ہے۔ کمرشل ٹریکٹر کی 5 سالہ فیس 450 سے بڑھا کر 1500 روپے سالانہ ہوگئی ہے۔
معذور افراد کی پانچ سالہ فیس 20 روپے تھی، جو ختم کردی گئی ہے۔
پبلک سروس وہیکل کی 5 سالہ فیس 450 سے بڑھا کر ہر سال 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ باقی گروپس کے وہیکل کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
لائسنس فیسوں میں 20 سال بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی فیسوں میں اضافہ کا اطلاق یکم جنوری 2024ء سے پنجاب بھر میں ہوجائے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.