Premium Content

پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کر دی

Print Friendly, PDF & Email

مسلم لیگ ن کے رہنما نے پنجاب حکومت سے سزا معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔ سابق وزیراعظم نے اپنی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے اپنی سزا معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔

نگراں پنجاب حکومت نے بڑے شریف کی سزا معطل کرنے کی منظوری دے دی۔

جبکہ توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔

 نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اصل قیمت کا 15 فیصد ادا کر کے خزانے (توشہ خانہ) سے لگژری گاڑیاں حاصل کیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا اور مسلسل عدم پیشی پر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

تین بار کے سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر کو معطل کیے گئے تھے۔نیب کو ہدایت کی گئی کہ سابق وزیراعظم کو 24 اکتوبر (آج) تک گرفتار نہ کیا جائے۔احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کو حاضری لگانے کے بعد عدالت سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

سابق وزیراعظم کی توشہ خانہ کیس میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos