پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

[post-views]
[post-views]

سموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور ڈویژن میں دفعہ 144 اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

یہ فیصلہ صوبائی دارالحکومت اور گردونواح میں گزشتہ چند دنوں میں ہوا کا معیار خراب ہونے کے بعد کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی اور صحت کی ہنگامی صورتحال کے دوران تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر، سینما، پارکس اور ریستوران بند رہیں گے جبکہ بازار ہفتہ کو بند رہیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

تاہم شادی ہال، بیکریاں، فارمیسی، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی سرگرمیاں نہیں روکی جائیں گی۔

پنجاب حکومت  نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کو عام طور پر ماسک پہننا چاہیے، جبکہ بچوں اور بوڑھوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اسے پہنیں۔

پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا جہاں بدھ کو ہوا کے معیار کی خطرناک صورتحال رہی۔

صورتحال کی سنگینی ابتدائی اوقات میں واضح ہوئی جب ایئر کوالٹی انڈیکس  451 تک پہنچ گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos