Premium Content

پنجاب میں انتخابات: سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے پنجاب میں منحرف اراکین کی ڈی سیٹ ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/lahore-high-court-ka-election-commission-ko-punjab-main/

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اب تو پنجاب اسمبلی میں بحالی کی بات ہی ختم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا حکم ہائیکورٹ نے دیا ہے اس پر کیا کر رہے ہیں؟

الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے کہا کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب کے ساتھ الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس ہوا، گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا ہے۔ 

اس پر جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مشورے کیوں کر رہا ہے؟ کیا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے گورنرز سے مشاورت کا پابند کرتا ہے؟ 

ڈی جی لاء نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں گورنر سے مشاورت کا بھی کہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اگر یہ حکم دیا ہے تو اسی پر عمل کریں۔ بعدازاں عدالت نے منحرف اراکین کی درخواستیں غیرمؤثر ہونے پرخارج کردیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos