روسی صدر کا اعلان: یوکرین کے اندرونی حملے ہماری حکمتِ عملی نہیں بدل سکتے

[post-views]
[post-views]

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روسی افواج نے رواں سال یوکرین کے مختلف محاذوں پر مجموعی طور پر پانچ ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جو جنگ میں روس کی پیش رفت کا واضح ثبوت ہے۔

پیوٹن نے ماسکو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کو میدانِ جنگ میں مکمل اسٹریٹجک برتری حاصل ہے اور افواج اپنی منصوبہ بندی کے مطابق مؤثر پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے بقول، یوکرینی افواج روسی سرحدوں کے اندر گہرائی تک حملوں کی کوششیں کر رہی ہیں، تاہم یہ اقدامات روس کی مجموعی فوجی طاقت یا اس کی حکمتِ عملی پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے یہ حملے محض علامتی نوعیت کے ہیں اور ان کا مقصد عالمی برادری کو یہ تاثر دینا ہے کہ وہ اب بھی مزاحمت کر رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ روس نے زمینی، فضائی اور دفاعی محاذوں پر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ روس اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھاتا رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos