Premium Content

قاہرہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری مذاکرات بےنتیجہ ختم ہوگئے، اسرائیلی عہدیدار

Print Friendly, PDF & Email

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری قاہرہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی عہدیدار

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ بالا اسرائیلی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں شریک اسرائیلی وفد نے حماس کی تجاویز پر اپنے تحفظات سے مصالحت کاروں کو آگاہ کر دیا۔

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اسرائیل رفح سمیت غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں میں جنگی مہم طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رکھے گا۔

جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے جاری ہیں، رفح سٹی کے مغرب میں اسرائیلی بمباری سے 4 فلسطینی شہید اور 16زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے اسرائیل کی رفح کے رہائشی مکانات پر پیر سے جاری حملوں میں خواتین و بچوں سمیت اب تک 109 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ آج جمعہ کو دیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos