دوحا سے فلپائن جانے والی پروازکیو آر 926 کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

[post-views]
[post-views]

قطر کے شہر دوحہ سے فلپائن کے شہر اینجلس سٹی کی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ائیر ویز کے طیارے میں خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اجازت ملنے کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، طیارے میں سوار 187 مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا۔

مسافر طیارہ فلپائن کے شہر اینجلس سٹی جا رہا تھا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کے مسافر روانگی کے منتظر ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos