قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔
قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدے پر رضامند ہو گئے، قطر، مصر اور امریکا کی جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کیساتھ ملکر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، معاہدے کے تحت دونوں فریقین یرغمالیوں کو رہا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہوں گے، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا۔