Premium Content

 آج 12 ربیع الاول انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

Print Friendly, PDF & Email

ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ کا یوم ولادت آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبی کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی، محلوں اور بازاروں کو۔ خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔ عید میلاد النبی کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ جبکہ سیرت النبی کانفرنسز اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں نبی کریم حضرت محمد ﷺکی سیرت اور اسلام کی سر بلندی کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں کو موضوع بنایا جائے گا۔

عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔ جس میں شرکاء سارے راستے درود پاک پڑھیں گے۔ جشن عید میلادالنبی کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

علما کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے۔ کہ آپ ﷺکی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے۔ بلکہ آپ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 12ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں عیدمیلادالنبی کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جشن عید میلادالنبی کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی جبکہ شر پسندوں اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos