رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کا راکٹ حملہ، 12 پولیس اہلکار شہید

رحیم یار خان میں مچکا پولیس کیمپ 2 کے قریب کچے کے ڈاکوؤں کے پولیس موبائل پر حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 20 پولیس اہلکار دن کی چھٹی کے بعد دو گاڑیوں پر دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ ایک گاڑی خراب ہو گئی۔ڈاکوؤں کے ایک گروپ نے پولیس نفری پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوئے جبکہ ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہنگامہ آرائی میں لاپتہ ہونے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو بعد میں بازیاب کر لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کی سربراہی میں ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔نقوی نے حملے میں 11 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آئی جی ڈاکٹر عثمان، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر متعلقہ افسران رحیم یار خان روانہ ہوگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos