نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے تحت اجلاسوں میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچیں گے، جہاں وہ بین الاقوامی امن، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین کے مسئلے اور اسلامی تعاون تنظیم سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
بعد ازاں وہ واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ یہ 2016 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح پر پہلا باقاعدہ رابطہ ہو گا، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک نیا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی امریکی حکام سے ملاقات کی، جس میں تجارت، محصولات اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات، مصنوعی ذہانت اور کرپٹو جیسے شعبے باہمی تعلقات کو نئی جہت دے سکتے ہیں۔