ریپبلک پالیسی نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کا سروے جاری کر دیا۔
سروے کے مطابق لاہور جو کہ پنجاب کا دارالخلافہ ہے اور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بھی ہے میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔ سروے کے مطابق پی ٹی آئی 61 فیصد عوامی حمایت کے ساتھ پہلے، پاکستان مسلم لیگ نواز 22 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں اور اراکین کو 17 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔
سروے کے مطابق ضلع قصور میں پاکستان تحریک انصاف کو 49 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز 38 فیصد عوامی حمایت کے ساتھ دوسرے اور دیگر کو 13 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ضلع شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کو 56 فیصد،پی ایم ایل این کو 28 فیصد اور دیگر اراکین کو 16 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف 54 فیصد، پی ایم ایل این 29 فیصد اور دیگر اراکین 17 فیصد کے ساتھ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی حمایت کے حامل ہیں۔
:مزید سروے اور تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر ریپبلک پالیسی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں