ماسکو : روس نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے۔
روسی ڈرون حملے سے انرجی انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا ، جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہوگیا او ملک بھر سے بجلی غائب ہوگئی، روس کی جانب سے 127میزائل109ڈرنز داغے گئے ۔
یہ روس کا یوکرین کے خلاف حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑا حملہ تھا، یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روسی ڈرونز اور متعدد کروز اور قذفی میزائلوں نے یوکرین کے مشرقی، شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا، یوکرینی دارالحکومت کیف میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
حملے سے ٹرینوں کے نظام خلل پیدا ہوگیااور ملک میں ہنگامی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی، حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور کیف کی طرف سے روس کے کرسک علاقے میں اپنی کارروائی میں نئی پیش رفت کا دعویٰ کرنے کے بعد آیا ہے۔
صدر ولادیمیر زیلن سکی نے کہا کہ ماسکو نے ”سب سے بڑے روسی حملوں میں سے ایک“ میں کم از کم127میزائل اور109ڈرون داغے ہیں۔
یوکرینی صدر نے روس سے حملوں کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، زیلن سکی کاکہنا ہے کہ مغربی ممالک روس کے اندر ہتھیاروں کے استعمال اور حملوں کی اجازت دیں۔