یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے ڈرون اور میزائل حملے

[post-views]
[post-views]

روس نے یوکرین کے توانائی کے ڈھانچے اور رہائشی علاقوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق دنیپرو شہر میں ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں دو افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوئے، جبکہ زاپوریزیا میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین کے پچیس مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں دارالحکومت کیف بھی شامل ہے۔

یوکرینی وزیراعظم کے مطابق خار کیف اور کیف کے علاقوں میں بڑی توانائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں کے باعث کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے، تاہم مرمت اور بحالی کا عمل جاری ہے۔

یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے رات کے وقت چار سو پچاس سے زائد ڈرون اور میزائل داغے، جن میں سے نو میزائل اور چار سو چھ ڈرون تباہ کر دیے گئے۔ دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے اناسی یوکرینی ڈرون مار گرائے۔

یوکرینی وزارتِ توانائی کے مطابق دنیپرو سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ روسی حکام کا مؤقف ہے کہ توانائی کے مراکز پر حملے یوکرینی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ ان حملوں کے بعد روس پر توانائی کے شعبے سے متعلق مغربی پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق روس کے یہ حملے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، جن پر عالمی برادری کو سخت ردعمل دینا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos