روسی صدر نے یورپی رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خنزیر قرار دیا

[post-views]
[post-views]

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں خنزیر قرار دیا ہے۔

روسی فوجی افسران کی تقریب سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یورپی خنزیر ماضی کا بدلہ لینے کے لیے روس کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم روس کے خلاف تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں اور ملک اپنی سالمیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہت سے لوگ توقع کر رہے تھے کہ روس ٹکڑوں میں بٹ جائے گا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے سرپرست مجوزہ امریکی امن منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی کو طاقت کے ذریعے یقینی بنائے گا۔ ان کے مطابق روس کی سلامتی اور خودمختاری کسی کے دباؤ یا دھمکی سے متاثر نہیں ہوگی۔

انہوں نے یورپی رہنماؤں پر الزام عائد کیا کہ وہ پہلے یوکرین کے معاملے میں مذاکرات سے الگ تھلگ رہے اور اب ممکنہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ اگر یورپ جنگ کے لیے تیار ہے تو روس بھی کسی بھی صورت میں پوری طرح تیار ہے اور اپنی سرحدوں اور مفادات کا دفاع کرے گا۔

یہ بیان روس اور یورپ کے درمیان جاری تناؤ اور یوکرین کے حوالے سے موجود کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے، جس میں پیوٹن نے اپنے موقف کو سخت اور غیر متزلزل انداز میں پیش کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos