روس یوکرین جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا: پیوٹن

[post-views]
[post-views]

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں بالآخر کامیاب ہوگا۔ انہوں نے محاذ پر لڑنے والے روسی فوجیوں کو ہیرو قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ پیوٹن نے کہا کہ ریاست اور قوم کو فوج پر اور اپنی فتح پر مکمل یقین ہے، اور یہ جنگ روس کے قومی مفادات اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ یوکرین امن چاہتا ہے، لیکن کسی بھی سمجھوتے یا معاہدے پر آمادہ نہیں جو ریاست کی خودمختاری یا قومی وجود کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین تھکا ضرور ہے، مگر ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار نہیں۔ یوکرین کے صدر کے مطابق امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ممکنہ امن معاہدے کے 90 فیصد نکات طے پا چکے ہیں، جبکہ باقی 10 فیصد انتہائی اہم ہیں کیونکہ ان کے فیصلے یوکرین، یورپ اور خطے کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہوں گے۔

یورپی ممالک میں خدشات بڑھ رہے ہیں کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو اس کے اثرات یوکرین سے باہر بھی محسوس کیے جائیں گے، جس سے پورے خطے کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos