Premium Content

سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی آج 16ویں برسی منائی جا رہی ہے

Print Friendly, PDF & Email

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 16ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد ضلع لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئی ہے جہاں مرکزی تقریب ہوگی۔ تقریب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔وہ ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کو جمہوریت اور ملک کے لیے عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کریں گے۔

شہید بے نظیر بھٹو کو 2007 میں آج کے دن اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد احاطے سے نکل رہی تھیں۔

دریں اثناء اس موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سندھ حکومت نے آج صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

شہید بے نظیر بھٹو کی 16ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی جمہوری طور پر منتخب خاتون وزیر اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معزز بین الاقوامی رہنما بھی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ “مشرق کی بیٹی” نہ صرف ایک تاریخی شخصیت کے طور پر کھڑی ہے بلکہ ایک زندہ تحریک اور ایک روشن مشعل کے طور پر کھڑی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کے سیاسی باب میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos