صدر کل ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، نہیں تومستعفی ہو جائیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کل ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، نہیں کرسکتے تو مستعفی ہو جائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ صدر کے پاس تاریخ دینے کا مکمل آئینی اختیار ہے، اگر یہ معاملہ سپریم کورٹ گیا تو دیکھ لیں گے، اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/election-commission-ny-sadar-mumlekat-ko-jawab-dy-dia/

 انہوں نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ نے ملک کو بحران میں دھکیلنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف نے اعتراف کر لیا ہے اسٹیب کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے، وہ لوگ ڈوب مریں جو کہتے تھے ڈیفالٹ کہنا غداری ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ آدھا سامان جیل چھوڑ کر آیا ہوں، اگر عمران خان کہیں گے تو جیل چلا جاؤں گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos