صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت خصوصی افراد کے بارے میں آگاہی مہم کے حوالے سے اجلاس، صدر مملکت کا خصوصی افراد کے حقوق ، معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے آگاہی مہم کی ضرورت پر زور۔
میڈیا خصوصی افراد کے حقوق اور معاشرتی ذمہ داریوں بارے آگاہی پھیلانے میں سب سے مؤثر اور مفید شراکت دار ہے، صدر مملکت
خصوصی افراد کیلئے مناسب ڈھلان بنا کر عمارتوں اور عوامی مقامات تک رسائی دی جائے، صدر مملکت
خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو نجی شعبوں میں دیگر اقدامات کے ساتھ روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
خصوصی افراد کو معاشرے کا مساوی اور معاشی طور پر بااختیار رکن بنانا ہوگا، صدر مملکت
خصوصی افراد یا خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد ہماری آبادی کا اہم حصہ ہیں، صدر مملکت