ناردرن آئرلینڈ کی عدالت نے صحافیوں کی غیرقانونی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے دو بیل فاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی، پولیس نے صحافیوں کے ذرائع کی شناخت کرنے کیلئے غیرقانونی جاسوسی کا عمل کیا۔
آزادی صحافت کیلئے یہ تاریخی فیصلہ انویسٹی گیٹ ری پاورز ٹربیونل نے صحافی بیری مک کیفری اور ٹریور برنی کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا۔
عدالت نے ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس کو ہر صحافی کو 4 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائی غیر متناسب تھی، پولیس نے ملکی اور عالمی تحفظات کو نقصان پہنچایا۔