سجدہ نامی جدید جائے نماز متعارف

[post-views]

[post-views]

ویسے تو ہم یا تو اپنے گھر کے بڑوں یا پھر مدرسے میں نماز سیکھتے ہیں لیکن اب بچوں اور دائرہ  اسلام میں داخل ہونے والے افراد کی سہولت کیلئے نماز سیکھنے کا طریقہ کچھ منفرد اور آسان انداز میں متعارف کروایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسمارٹ پریئر رگ نامی جائے نماز کی یہ ایجاد قطر سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان صالح خامس کی ہے جنہیں اس ایجاد پر   جینوا میں ہونے والی ایجادات کی بین الاقوامی نمائش  میں گولڈ میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالرحمان  نے اس اسمارٹ پریئر رگ  کو سجدہ  کا نام دیا ہے  جس  کی ایجاد کا مقصد بچوں سمیت دائرہ اسلام میں آنے والے نئے مسلمانوں کو نماز کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کا طریقہ سکھانا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

اسمارٹ پریئر  رگ  سجدہ کو استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟ 

اسمارٹ پریئر  رگ سجدہ کو استعمال کرنے کا  آسان طریقہ ہے جس میں جائے نماز میں ایک ایل ای ڈی اسکرین لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی اس میں بلٹ ان اسپیکر نصب ہے جو استعمال کرنے والوں کو مرحلہ وار تربیت دیتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سجدہ کو موبائل ایپ کے ذریعے جوڑا جاتا ہے جس کی مدد سے استعمال کرنے والے نماز پڑھنے کی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

سجدہ میں اور کون سے فیچرز ہیں؟

سجدہ روزانہ پڑھی جانے والی نمازوں کو مرحلہ وار سکھانے میں مددگار ہے۔

 سجدہ میں نصب ایل ای ڈی اسکرین قرآن پڑھنے اور حفظ کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔

 سجدہ  پر واضح ہونے والی قرآنی آیات عربی، انگریزی اور لاطینی زبان میں موجود ہوں گی جبکہ  مستقبل میں مزید زبانوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ قرآنی آیات کے حرف کے سائز کو بھی چھوٹا یا بڑا کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos