Premium Content

شاندار کامیابی: سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی خاتون آئی سی سی امپائرنگ پینل میں شامل

Print Friendly, PDF & Email

سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اتوار کو کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پریس ریلیز کے مطابق یہ شاندار نامزدگی سلیمہ امیتاز کو خواتین کے دوطرفہ بین الاقوامی میچز اور آئی سی سی ویمن ایونٹس میں فرائض سرانجام دینے کی اہل بناتی ہے جو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔

سلیمہ جو پاکستان کی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کی والدہ ہیں، نے اپنے امپائرنگ کیریئر کا آغاز 2008 میں پی سی بی ویمن امپائر پینل کے ساتھ کیا تھا۔

وہ ایشین کرکٹ کونسل کے تحت 2022 اور 2024 اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ اور ہانگ کانگ میں 2023 اے سی سی ایمرجنگ ویمنز کپ جیسے ہائی پروفائل ایونٹس میں امپائرنگ کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

حال ہی میں وہ کوالالمپور میں اے سی سی ویمنز پریمیر کپ 2024 کے لئے پلے نگ کنٹرول ٹیم کی رکن تھیں۔

سلیمہ کا آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل ہونا ان کے کھیل میں رہنما کی حیثیت کو مستحکم کرتا ہے۔

گراؤنڈ میں ان کی پہلی تعیناتی ایک دوطرفہ سیریز میں ہوگی، جہاں وہ پیر سے ملتان میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز میں فرائض انجام دیں گی۔

ان کے ساتھ فیصل آفریدی، پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز سے، شراکت دار ہوں گے جبکہ ناصر حسین ٹی وی امپائر کے طور پر کام کریں گے۔ ہمیرہ فرح چوتھے امپائر کے طور پر خدمات انجام دیں گی اور محمد جاوید ملک، پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز سے، سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔

سلیمہ امتیاز نے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز کے لیے اپنی نامزدگی کے ساتھ نہ صرف رکاؤٹیں عبور کیں بلکہ خواتین کرکٹ پروفیشنلز کی آئندہ نسل کے لیے ایک متاثر کن مثال قائم کی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

سلیمہ 18 دسمبر 2024 کو 53 برس کی ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے اس کامیابی کی راہ ہموار کی۔

ان کے بقول میرا سفر سخت محنت اور ذاتی قربانیوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن اب، اس نئے باب کے دہانے پر کھڑے ہو کر یہ سب بہت قیمتی محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف میری جیت نہیں بلکہ پاکستان کی ہر خاتون کرکٹر اور امپائر کی جیت ہے۔ مجھے امید ہے کہ میری کامیابی ان گنت خواتین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کھیل میں اپنی پہچان بنانے کا خواب سجاتی ہیں۔ یہ لمحہ کرکٹ میں خواتین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اس ترقی کو فروغ دینے کے لئے پی سی بی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین میرے نقش قدم پر چلیں گی اور اس خوبصورت کھیل کو اپنائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos