سرکاری افسران پر سوشل میڈیا استعمال کرنے اور میڈیا کو انٹرویو دینے  پر پابندی

[post-views]

[post-views]

پنجاب حکومت نے پنجاب میں صوبائی اور وفاقی افسران کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ لیٹر میں سرکاری افسران پر سوشل میڈیا استعمال کرنے اور کسی بھی میڈیا کو انٹرویو دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نئے لیڑ میں واضح طور پر سرکاری افسروں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، واٹس ایپ، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور دیگر مائیکرو بلاگنگ ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ کیونکہ افسروں کے انٹرویوز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے ، جس سے بعض اوقات امن و امان، توہین عدالت، ہتک عزت، ریاستی سلامتی وغیرہ سے مشروط کر دیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ قوانین سرکاری ملازمین کو میڈیا کے ساتھ براہ راست تعامل، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سمیت عوامی فورمز پر ذاتی رائے کے اظہار سے منع کرتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سرکاری افسران کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کسی سرکاری افسر  نے ان  ہدایات کی خلاف ورزی کی تو اُس افسر کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos