سعودی عرب نے قومی سلامتی کو سرخ لکیر قرار دیا، یو اے ای کو وارننگ

[post-views]
[post-views]

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کی قومی سلامتی ایک “سرخ لکیر” ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ یہ اعلان یمن کی مکلا بندرگاہ پر اتحادی فضائی کارروائی کے بعد سامنے آیا، جس میں غیر مجاز جہازوں سے ایس ٹی سی کو فراہم کیے جانے والے اسلحہ اور جنگی گاڑیاں نشانہ بنیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ مملکت اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی اور امید ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات خلیجی تعلقات کو مستحکم رکھے گا۔ یمن کی سعودی حمایت یافتہ صدارتی کونسل نے الزام لگایا کہ یو اے ای اسلحہ کی فراہمی میں ملوث تھی، جس پر رشاد العلیمی نے اعلان کیا کہ تمام اماراتی افواج 24 گھنٹوں میں یمن چھوڑیں گی، اور دفاعی معاہدہ ختم، ناکہ بندی اور 90 دن ہنگامی حالت نافذ کی جائے گی۔

سعودی اتحاد کے مطابق کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق کی گئی اور اس میں کوئی جانی نقصان یا شہری انفراسٹرکچر متاثر نہیں ہوا۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے جب یمن میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos