شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج پاکستان میں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایس سی او کانفرنس کی صدارت کریں گے۔
ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے شرکا کی جناح کنونش سینٹر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کا استقبال وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں۔
پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 8 ملکوں کے وزرائے اعظم شریک ہو رہے ہیں۔
اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ اجلاس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ، روسی وزیراعظم میخائل مشوستن، ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف اور بیلاروس، قازقستان، تاجکستان، منگولیا کے وزرائے اعظم بھی شریک ہو رہے ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیرمعدنیات بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔
اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔ غیر ملکی رہنماؤں کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹم مکمل ہوں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔