آج ملک بھر میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ حضرت علامہ اقبال کے پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں حکومت کی طرف سےعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم مشرق کے عظیم مفکرین، فلسفیوں اور شاعروں میں سے ایک ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو آج فکر اور فرمودات اقبال سے راہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔ اسی لئے ماہ نومبر کے ہر دن کو ہم فکر اقبال کے فروغ کا ذریعہ بنائیں گے۔ اقبال شناس شخصیات پر مشتمل قومی کمیٹی یہ فرض انجام دے رہی ہے۔ ایک نوجوان کا طرزعمل کیا ہونا چاہئے، یہ ہمیں حضرت اقبال سے سیکھنا ہے۔