Premium Content

شام دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہے ،شام کے معزول  صدر بشار الاسد

Print Friendly, PDF & Email

شام کے معزول  صدر بشار الاسد کا اپنی حکومت کے خاتمے اور ملک سے فرار کے بعد پہلا مبینہ بیان سامنے آ گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شامی صدر کے دفتر کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں بشار الاسد نے بتایا کہ کبھی ذاتی فائدے کیلئے عہدہ نہیں چاہا ، آخری وقت تک ریاست کی حفاظت پر یقین رکھا اب ملک دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے مزید کہا کہ وہ 8 دسمبر کی رات تک شام میں ہی موجود تھے۔ باغیوں کی پیش قدمی کے بعد وہ لاذقیہ میں حمیم فوجی اڈے میں منتقل ہوگئے تھے جو روسی فوج کے پاس ہے۔ روسی فوجی اڈے پر ڈرون حملوں کی وجہ سے انہیں شام سے روس منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ریاست دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلی جائے اور معنی خیز کردار ادا کرنے کی صلاحیت ختم ہو جائے، تو عہدے پر رہنا بے معنی ہو جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos