شام میں محصور پاکستانیوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اب تک 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد تک پہنچ چکے ہیں۔
حکومت پاکستان نے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے انخلا کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ان پاکستانیوں کو لبنان کی سرحد پر پہنچانے کے بعد، ان کو بیروت سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔
پاکستانی حکومت نے بیروت ایئرپورٹ سے 48 گھنٹوں میں خصوصی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ محصور شہریوں کو جلد واپس لایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی خصوصی پروازوں کے لیے اجازت دے گی۔