Premium Content

سوچتا ہوں کہ اسے نیند بھی آتی ہوگی

Print Friendly, PDF & Email

وصی شاہ 21 جنوری 1973 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ وصی شاہ ممتاز کالم نویس، ڈرامہ نویس اور ٹیلی وژن میں میزبان کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

 وصی شاہ کی شخصیت میں گہرائی اور صبر کا عنصر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو محبت کرتے ہیں۔ جدید دور میں، جب بہت سارے ٹی وی چینلز موجود ہیں، اور کتاب کے ساتھ ان کا رابطہ کم نظر آتا ہے، اس زمانے میں شاعری کو پروان چڑھانا اردو ادب کے فروغ کی بہترین خدمت ہے۔

سوچتا ہوں کہ اسے نیند بھی آتی ہوگی
یا مری طرح فقط اشک بہاتی ہوگی

وہ مری شکل مرا نام بھلانے والی
اپنی تصویر سے کیا آنکھ ملاتی ہوگی

اس زمیں پر بھی ہے سیلاب مرے اشکوں سے
میرے ماتم کی صدا عرش ہلاتی ہوگی

شام ہوتے ہی وہ چوکھٹ پہ جلا کر شمعیں
اپنی پلکوں پہ کئی خواب سلاتی ہوگی

اس نے سلوا بھی لیے ہوں گے سیہ رنگ لباس
اب محرم کی طرح عید مناتی ہوگی

میرے تاریک زمانوں سے نکلنے والی
روشنی تجھ کو مری یاد دلاتی ہوگی

روپ دے کر مجھے اس میں کسی شہزادے کا
اپنے بچوں کو کہانی وہ سناتی ہوگی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos