Premium Content

سوتے وقت موبائل فون قریب رکھنا صحت کیلئے خطرناک: تحقیق

Print Friendly, PDF & Email

جب سے اسمارٹ فون کا دور آیا ہے، نوجوان نسل اس کی عادی ہوچکی ہے، حتیٰ کہ سوتے وقت بھی موبائل فون کو اپنے سرہانے رکھ کر سویا جاتا ہے، لیکن محقیقن نے خبردار کیا ہے کہ یہ صحت کے لیے کافی خطرناک ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے محکمہ صحت کی تحقیق کے مطابق سونے سے پہلے صارفین کو اپنا موبائل فون خود سے دور رکھ دینا چاہیے کیونکہ فون سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کے لیے خطر ناک ثابت ہوتی ہیں۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

تحقیق کے مطابق موبائل فونز معلومات کے تبادلے کے لیے کم فریکوئنسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں، خصوصاً اُس وقت جب صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کررہا ہو، اس سے جو شعاعیں نکلتی ہیں وہ صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہیں جس سے کینسر، ذہنی امراض اور بانجھ پن جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات تو ثابت نہیں کہ موبائل فونز سے نکلنےوالی شعاعیں کس حد تک خطرناک ہیں لیکن اس بات کے کافی شواہد موصول ہوئے ہیں کہ یہ کینسر، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بنتی ہیں اور بچوں کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سونے سے 2 گھنٹے قبل اپنا فون استعمال نہ کریں اور سوتے وقت اسے دور رکھ کر سوئیں۔

دوسری جانب کھانا کھاتے وقت بھی فون استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ کھانا کھاتے وقت اگر موبائل فون استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اور ذہنی کمزوری کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos