Premium Content

صوبے میں کسی کو آپریشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Print Friendly, PDF & Email

بنوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا  ہےکہ صوبے میں کسی کو آپریشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بنوں میں امن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشتونوں نے پاکستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی عوام نے 1965 کی جنگ میں بھی حصہ لیا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کے پی کے لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنے ناموں کے استعمال سے ملنے والے فنڈز کے استعمال پر تحفظات ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے زیر اثر غلط پالیسیوں کی وجہ سے قربانیاں دینا پڑ رہی ہیں،”اب ہم اپنا فیصلہ لیں گے اور کوئی نہیں” ۔

انہوں نے بنوں واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے لوگوں نے مزید نقصانات سے بچنے کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے لیے قربانیاں دیں گے لیکن ہمارا فیصلہ دوسرے نہیں کریں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ عناصر نے اپنے مفادات کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو صوبے بھر میں مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا کام کریں، عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ بدعنوان عناصر اور منشیات فروشوں کو نہیں بخشیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اپنے آپ کو درست کریں یا پھر نتائج کا سامنا کریں ۔

علی امین گنڈاپو نے کہا کہ ہم کسی شخص سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن جب شہداء کے خلاف کوئی بات کی جائے تو دل کو تکلیف پہنچتی ہے۔ ہم سب کو شہداء کے خاندانوں کی حمایت کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مدرسے کے طلباء کی سہولت کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ان کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos