سوڈان میں جاری فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں سوڈانی فوج جنگ بندی میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کے لیے راضی ہوگئی۔
سوڈانی فوج کے مطابق پیراملٹری فورسز کے ساتھ 72 گھنٹوں کی جنگ بندی پر راضی ہیں، امید ہے کہ باغی جنگجو جنگ بندی کا احترام کریں گے۔
https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
گزشتہ روز ہی سوڈان کی پیراملٹری فورسز نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، دونوں متحارب فوجی قوتوں کے درمیان پہلے اعلان کی گئی جنگ بندی کا وقت اتوار کی رات ختم ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔سوڈان میں فوج پیراملٹری فورسز کیساتھ جنگ بندی میں توسیع پر راضی ہوگئی
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 45 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ لڑائی جاری رہی تو 2 لاکھ 70 ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔